Daily Mumtaz:
2025-08-08@03:44:58 GMT

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست شہری قیوم خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے پیکا کے خلاف سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، پارلیمان کو اختیار نہیں کہ بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی کرے۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی حقوق کے تناظر میں جائزہ لے، جعلی اسمبلی اور جعلی صدر کی جانب سے رولز بنانے کے عمل کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف

پڑھیں:

بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا،خورشید شاہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سینئر سیاستدان خورشید احمد شاہ نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح دیوار برلن ماضی کا حصہ بنی، اسی طرح بھارتی بربریت کی سرحدی لکیر بھی مٹ جائے گی۔ یومِ استحصال کو انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت قرار دیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ:
“ہم اتحاد، یگانگت اور طاقت کی بدولت دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔”

ان کے ان بیانات نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اجاگر کر دیا ہے، اور پاکستان کے مؤقف کو مضبوطی سے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • پسند کی شادی پر قانونی کارروائی نہ کیا کریں، بری بات ہے: سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پیکا کے تحت 9 صحافیوں اور عام شہریوں کیخلاف 689 مقدمات درج
  •  عمر ایوب اور شبلی فراز کا ڈی نوٹیفکیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • پی ٹی آئی کا آج سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان
  • بحریہ ٹاؤن نے جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
  • پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ
  • بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا،خورشید شاہ