ڈسٹرکٹ کی سطح پر چیمبر زکے لیے زمین فراہم کرنے میں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کامرس، انڈسٹریز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت خیبرپختونخوا، کو شہر اور ڈسٹرکٹ کی سطح پرچیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (CCIs) کے دفاتر اور عمارتیں قائم کرنے کے لیے صوبے میں ضلعی سطح پر مناسب پلاٹ فراہم کرنے کی بابت ایف پی سی سی آئی کی سفارش پر حکومت کے اقدام اور پیش رفت کو سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام خیبر پختونخوا کی اقتصادی، صنعتی، تجارتی، کاروباری اور کمرشل سر گرمیوں میں ترقی اور ان کی تیزی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ کامرس، انڈسٹریز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،حکومت خیبر پختونخوا، نے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے 31 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ ہر ضلع میں اس مقصد کے لیے 2 کنال کے پلاٹ کی نشاندہی کریں۔ صدرایف پی سی سی آئی نے کہا کہ فیڈریشن اعلیٰ ترین ٹریڈ باڈی ہونے کے ناطے چیمبرز آف کامرس کے دفاتر کے لیے مناسب عمارتوں کی کمی پر کے پی حکومت کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی سی سی ا ئی کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔