سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سویڈن(نیوز ڈیسک)سوئیڈن کے شہر اوبیرو کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افرا ہلاک ہوگئے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعےکو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جارہا تاہم مزید تحقیات جاری ہیں۔اسکول کی ایک ٹیچر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اکثر طلبہ امتحان دینے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاچکے تھے اور حملے کے وقت اسکول میں غیر معمولی طور پر کم طلبہ موجود تھے۔
سوئیڈن میں ماضی میں اس قسم کے چند واقعات سامنے آتے رہے ہیں، مارچ 2022 میں سویڈن کے شہر مالمو میں 18 سالہ طالب علم نے ہائی اسکول کے دو اساتذہ کو چاقو مار کر ہلاک کردیا تھا۔اس سے دو ماہ قبل ایک 16 سالہ طالب علم کو ایک اسکول میں ساتھی طالب علم اور ایک استاد کو چاقو حملے میں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
آج بروز بدھ5فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسکول میں
پڑھیں:
مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
مستونگ(نیوز ڈیسک) مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا مستونگ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شاہد رند نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر موجود ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
دریں اثنا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جن میں ایکٹنگ ڈی ایس پی عبد الرزاق اور سپاہی راز محمد شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Post Views: 1