بھارت میں تنخواہ اور پنشن نے ہتھیار خریداری کا بجٹ ہڑپ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) مودی سرکار نے پچھلے دنوں نیا بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے لیے 6810 ارب روپے (78.7 ارب ڈالر) مختص کردیے۔
یوں پچھلے سال کی نسبت رقم میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا مگر اس رقم میں سے 4700 ارب بے پناہ پھیلے سیکیورٹی سیٹ اپ کی افرادی قوت کی تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہوں گے، 310 ارب کے مختلف اخراجات ہیں۔
صرف 1800ارب سے جدید ہتھیار و سامان خریدا جائے گا۔ بھارتی ماہرین عسکریات نے اخراجات کے اس رجحان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کبھی بھارتی مسلح افواج معاصرین کے ہم پلّہ نہیں بن پائیں گی۔ بھارت کا جنگی بجٹ امریکہ ، چین اور روس کے بعد چوتھا بڑا ہے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔ والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی رکھتے ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر انہوں نے پی ٹی اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔ کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔