صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس چاؤ لے چی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت اور چیئرمین چاؤ لے چی نے پاک چین تعلقات کی دہائیوں پر محیط گہری اور وسیع دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو پاک چین دوستی کی بنیاد قرار دیا اور عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) فیز 2.
فریقین نے پارلیمانی تبادلوں اور سی پیک کے سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم میں شرکت سمیت ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق، سی پیک عوامی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی روشن مثال ہے اور دونوں ممالک اس تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
پشاور:پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں،سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔