ماورا حسین کی شادی ؟ مگر کس معروف اداکار سے ؟مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی پسندیدہ جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 کے ڈرامے نیم میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔
یہ جوڑی صرف آن اسکرین ہی نہیں بلکہ آف اسکرین بھی اکثر و بیشتر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے، ان دونوں نے غیر ملکی جامعات سے وکالت کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے اور دونوں کلاس فیلوز بھی رہ چکے ہیں۔ان کے مداح طویل عرصے سے اس آن اسکرین جوڑی کو آف اسکرین بھی حقیقی جوڑی کے طور پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ تاہم اب لگتا ہے کہ شاید مداحوں کی یہ خواہش جلد پوری ہو جائے گی۔
شوبز کی خبروں پر خاص نظر رکھنے والے میڈیا پرسن عرفان نے ماورا اور امیر کی شادی رواں ماہ فروری میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز لاہور اور اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔البتہ ان دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ماورا حسین کی شادی
پڑھیں:
آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے باقی میچز میں مشہور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔
دونوں مبصروں نے پچ کیوریٹرز کےحوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا جن سے ناراض ہوتے ہوئے کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کے سیکریٹری نریش اوجھا نے تقریباً 10 روز قبل ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے آئندہ میچز میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔
کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیئے۔
جبکہ ہارشا بھوگلے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پیر کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے میچ کے دوران دونوں کمنٹیٹرز موجود نہیں تھے۔
ہارشا بھوگلے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کسی بھی میچ کے لیے تعین نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ کمنٹری روسٹر ایسوسی ایشن کی باضابطہ شکایت کے بعد ترتیب دیا گیا یا پہلے۔