ملتان، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہو یا کشمیر میں ظلم و زیادتی اپنے عروج پر ہو پاکستان کا ہر فرد دنیا بھر کے ہر مظلوم مسلمان کی آواز بنے گا، غزہ کے مجاہدین نے اپنے عزم و استقامت سے دنیا کی سپر پاوروں کو شکست دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادی کشمیر و فلسطین ریلی جلال باقری مسجد سرور روڈ سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، صدر میلاد فاونڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی، ڈویڑنل صدر ملتان خواجہ ندیم مدنی صدیقی و دیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا یہ فرمان کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" ہم بھولے نہیں ہیں، کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، آزادی کشمیر ہماری منزل کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہو یا کشمیر میں ظلم و زیادتی اپنے عروج پر ہو پاکستان کا ہر فرد دنیا بھر کے ہر مظلوم مسلمان کی آواز بنے گا، غزہ کے مجاہدین نے اپنے عزم و استقامت سے دنیا کی سپر پاوروں کو شکست دی ہے، کشمیر کے مجاہدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیری ایک دن ضرور آزادی کا سورج دیکھیں گے، ریلی میں شریک ایم ظہیر الیاس، ملک عامر علی وینس، شیخ بلال سمیت پاکستان سنی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ہر مظلوم
پڑھیں:
جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری
رانااظہر:جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام تیاریاں جاری ہیں،ڈائریکٹرسپورٹس رانا ندیم انجم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں فیملی فن ریس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور کے سپورٹس افسران،ڈپٹی ڈائریکٹر چاندپروین، یاسمین اختر اور تما م ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
رانا ندیم انجم کا کہنا تھا کہ فیملی فن ریس میں ہزاروں گرلز اینڈ بوائز شریک ہوں گے۔