’میرا پیٹ میری مرضی‘، اداکارہ مریم نفیس کا ناقدین کو کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنایا جس میں انہیں نیلے رنگ کے خوبصورت کوآرڈ سیٹ اور بغیر آستین کے جیکٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ،’بے آرامی اپنی جگہ لیکن فیشن نہیں رکنا چاہیے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.
تصاویر شیئر کرنے پر جہاں کئی صارفین انہیں سراہتے اور خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، کسی نے انہیں بے شرم قرار دیا تو کسی نے کہا کہ بے حیائی نہیں رکنی چاہیے۔
مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’میرا پیٹ میری مرضی‘۔
واضح رہے کہ مریم نفیس نے گزشتہ ماہ نومبر میں بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، دونوں نے 2021 میں منگنی کی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے 3 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
مریم نفیس ایک معروف پاکستانی ماڈل، ٹیلی ویژن اداکارہ اور ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے ’نیم‘، ’منافق‘، ’کم ظرف‘، ’محبت چھوڑ دی میں نے‘، ’عشق جلیبی‘ اور ’دیار دل‘ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہرت پائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ مریم نفیس پاکستانی اداکارہ شوبز انڈسٹری مریم نفیسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ مریم نفیس پاکستانی اداکارہ مریم نفیس مریم نفیس
پڑھیں:
کمرے میں صرف کتوں کے ایوارڈ ہیں، مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، کاشف محمود
سینئر اداکار کاشف محمود نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کے دوران اپنے کیریئر اور ایوارڈ شوز سے محرومی پر کھل کر بات کی۔
کاشف محمود نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
اداکار نے کہا کہ انہیں اپنے آپ سے شکوہ ہے کہ انہوں نے خود کو صحیح وقت پر مارکیٹ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی عمر کے کچھ اداکار آج بھی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے وہ ماضی میں تھے، جیسے ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور احسن خان، لیکن وہ نہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج کے وقت خود کی اتنی تشہیر نہیں کی، نہ سرمایہ کاری کی اور نہ ہی اپنے اسٹائل کا اتنا خیال رکھا جتنا انہیں رکھنا چاہیے تھا۔
اداکار نے بتایا کہ جس دن وہ ہیرو سے کریکٹر کردار کی طرف آئے، ڈراموں کے کور پیج پر انہیں مناسب جگہ نہیں دی گئی، لیکن انہوں نے اس کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ کسی سے اس بارے میں لڑائی کی۔
ان کے مطابق اگر پاکستان کے کم پہچانے جانے والے اداکاروں کی فہرست بنائی جائے، تو وہ بھی اس میں شامل ہوں گے اور اس کے ذمے دار وہ خود ہیں کیونکہ انہوں نے وقت پر خود کو مارکیٹ نہیں کیا۔
انہوں نے اپنے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے اکثر ان سے سوال کرتے ہیں کہ انہیں ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں بلایا جاتا۔
کاشف محمود کے مطابق کچھ عرصہ قبل برمنگھم میں ایوارڈ شوز ہوئے، اس دوران وہ بھی وہاں موجود تھے، سب کو لگ رہا تھا کہ وہ بھی ایوارڈ شو میں جائیں گے، لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا، جس کی انہیں تکیلف ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ان کے کمرے میں جائے گا تو اسے وہاں پر ان گنت ایوارڈز نظر آئیں گے، لیکن ان میں سے ایک بھی ان کا نہیں ہے بلکہ سب ان کے کتوں کے ہیں، جو مختلف مقابلوں میں حاصل کیے گئے ہیں، جب کہ وہ ایوارڈ کے لیے نامزد بھی صرف ایک بار ہوئے ہیں۔
اداکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب انڈسٹری میں یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ کون زیادہ شوٹ کر رہا ہے، بہتر اداکاری کر رہا ہے یا کم ری ٹیک دے رہا ہے، بلکہ اہمیت اس بات کی ہے کہ کون زیادہ مقبول ہے۔