Daily Ausaf:
2025-11-03@06:55:19 GMT

نورا فتیحی کی بنجی جمپ کے دوران موت: حقیقت کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اپنی سالگرہ سے صرف ایک روز قبل موت کی جھوٹی افواہوں کا شکار بن گئیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ نورافتیحی ایک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں،اس ویڈیو میں ایک خاتون بنجی کو پہاڑی علاقے میں بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا جو دورانِ چھلانگ اپنا توازن کھوتی ہوئی نظر آئی ،تاہم عورت کی شکل ویڈیو میں واضح نہیں تھی جس نے قیاس آرائیوں اور تشویش کو ہوا دی۔ مذکورہ کلپ شیئر کرنے کے ساتھ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہے۔

اس پوسٹ نے، جسے اس کے بعد ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا، تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور صرف چند گھنٹوں میں اسے 18 ملین سے زیادہ ویوز مل گئے،اسے انسٹاگرام کے دیگر پیجز نے بھی دوبارہ پوسٹ کرنا شروع کردیا جس سے بہت سے لوگ من گھڑت کہانی پر یقین کرنے لگے،تاہم مداحوں نے جلد ہی نشاندہی کر دی کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون نورا فتیحی نہیں تھیں۔ ایک صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا”زوم کر کے دیکھا، یہ وہ نہیں ہے۔” ایک اور نے تبصرہ کیا کہ “صرف توجہ کے لیے جعلی خبریں پھیلانے پر کچھ شرم کرو۔” جب آن لائن افواہیں گردش کر رہی تھیں تو نورا اپنے تازہ ترین پروجیکٹ کے ساتھ میوزک انڈسٹری میں مصروف ہیں، انہوں نے امریکی ہٹ میکر جیسن ڈیرولو کے ساتھ اسنیک گانے کے لیے مل کر کام کیا جو تیزی سے مداحوں کا پسندیدہ بن گیا ہے۔

نورا فتیحی نے 2014 میں Roar: Tigers of the Sundarbans سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا ،وہ اب تک دلبر دلبر، او ساکی ساکی اور گرمی جیسے چارٹ بسٹرز کے ساتھ ناقابل فراموش پرفارمنس دے چکی ہیں۔ رقص کے علاوہ نورا نے سٹریٹ ڈانسر 3D میں ورون دھون کے ساتھ اداکاری بھی کی اور بٹلہ ہاؤس میں اپنے کردار کے لیے 66 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا، جھلک دکھلا جا اور انڈیاز بیسٹ ڈانسر جیسے ریائلٹی شوز میں بھی وہ نظرآئی ہیں۔ وہ نیٹ فلکس کی آنے والی رومانٹک کامیڈی سیریز “دی رائلز” میں بھی اداکاری کرنے کے لیے پوری طرح تیارہیں۔

پی ٹی آئی کی مینارپاکستان جلسے کی درخواست پرڈپٹی کمشنر کو آج ہی فیصلہ کرنے کاحکم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نورا فتیحی ویڈیو میں کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف

پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار اور 30 برس تک 'اسٹرنگز' کا حصہ رہنے والے فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں ان کی بھتیجی لگتی ہیں۔حال ہی میں فیصل کپاڈیا ایک غیر ملکی انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ فیصل کپاڈیا نے بتایا کہ ’میں نے پہلی مرتبہ 1980 میں پاکستان کے مشہور میوزک کمپوزر سہیل رانا صاحب کے بچوں کے پروگرام ’سارے دوست ہمارے‘ میں پرفارم کیا تھااور اس وقت میری عمر 9 سے 10 سال تھی‘۔دوران گفتگو فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا کہ ’بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی 1984 میں ہمارے کزن کی شادی کیلئے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔فیصل کپاڈیا کے مطابق ’جب چنی بھائی کراچی آئے اس وقت میں نے اپنی کزن کی شادی میں گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی وڈ میں بھی گانا گواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا‘۔گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے بالی وڈ کیلئے گانے گائے، میرا بالی وڈ کا پہلا گانا یہ ہے یہ ہے میری کہانی، اور اسپائیڈر تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نئی ٹی وی سیریز ’رابن ہڈ‘ : تاریخی حقیقت اور ذاتی پہلو کے امتزاج کے ساتھ پیش
  • اصول پسندی کے پیکر، شفیق غوری کی رحلت
  • سفرِ معرفت۔۔۔۔ ایک قرآنی مطالعہ
  • شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، بالی ووڈ کنگ نے اپنی کامیابی کا سہرا خواتین کے سر باندھ دیا
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
  • امریکا بھارت دفاعی معاہد ہ حقیقت یا فسانہ
  • بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی
  • مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا