پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، جہاں انہوں نے چینی ہم مںصب شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کی چینی صدر سے ملاقات، کن اہم معاملات پر گفتگو ہوئی؟
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ صدر آصف علی زرداری اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں پاک چین تعلقات، خطے اور عالمی امور پر پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر صدر آصف زرداری نے پاکستان کی ون چائنا پالیسی پر غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے تائیوان، سنکیانگ، تبت، ہانگ کانگ پر چین کے مؤقف کی مکمل حمایت کی ہے اور دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاندار استقبال
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کی ہے اور ون چائنہ اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ، جنوبی چین سمندر، سنکیانگ پر چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، فریقین نے پر امن اور خوشحال جنوبی ایشیا کو خطے کے مفاد میں قرار دیا، فریقین نے افغانستان کے ساتھ قریبی روابط کے تسلسل اور مسئلہ کے حل کی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان پاکستان پریس بریفنگ ترجمان چین دفتر خارجہ دہشتگردی دورہ چین شفقت علی خان صدر آصف علی زرداری صدر شی جن پنگ ملاقات غزہ فلسطین کشمیر ون چائنہ پالیسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان پریس بریفنگ چین دفتر خارجہ دہشتگردی دورہ چین شفقت علی خان صدر ا صف علی زرداری صدر شی جن پنگ ملاقات فلسطین ون چائنہ پالیسی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ا صف علی زرداری انہوں نے
پڑھیں:
65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان
لاہور(این این آئی) 15 ستمبر 1965 کو جنگ کے پندرہویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کے ایک اور بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔بھارت کی ایک کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی بھرپور مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہوگیا، بعد ازاں بھارتی کمان نے حکمتِ عملی تبدیل کی مگر دوبارہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پسرور اور ہسری نالے کے محاذ پر پاکستانی آرٹلری کے بھرپور حملے سے بھارت کی 16 کیولری کے 4 ٹینک تباہ ہوئے جبکہ پاک فضائیہ کے 8 سیپر لڑاکا طیاروں کی بمباری کے باعث دشمن کو ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔اس کے ساتھ ہی پاک فوج نے گدرو سیکٹر میں بھارتی چوکی پر قبضہ کر لیا جہاں دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگیا، راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے کے نتیجے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دریں اثنا پاک فضائیہ نے سرینگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک بھارتی Canberra بمبار طیارہ مار گرایا، دوسری جانب سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹر میں دشمن کے 22 ٹینک اور 51 گاڑیاں و گن پوزیشنز تباہ کر دی گئیں۔