UrduPoint:
2025-07-24@15:51:21 GMT

مظاہرین نے ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذر آتش کردیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

مظاہرین نے ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذر آتش کردیا

ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو نذر آتش کرنے کے بعد منہدم کر دیا ہے ڈھاکہ میں واقع شیخ مجیب کے اس گھر کو 32دھان منڈی کہا جاتا تھا شیخ مجیب کے گھر کو نذر آتش کرنے کے علاوہ مظاہرین نے سابق وزیر اعظم اور شیخ مجیب کی بیٹی شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے راہنماﺅں کے گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ انڈیا میں بیٹھ کر بنگلہ دیش مخالف سرگرمیاں کر رہی ہیں.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ سال بنگلہ دیش میں طلبا کے پرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنے کے ساتھ ساتھ ملک بھی چھوڑ کر فرار ہونا پڑا تھا وہ 5 اگست 2024 سے انڈیا میں رہائش پذیر ہیں شیخ حسینہ واجد نے اپنے والد کے گھر کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین چند بلڈوزر سے ملک کی آزادی کو تباہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے وہ عمارت کو گِرا سکتے ہیں لیکن تاریخ کو مٹا نہیں سکتے.

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں حالیہ مظاہروں کی ابتدا کل رات اس وقت ہوئی جب شیخ حیسنہ واجد کی پارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ بدھ کو رات گئے فیس بک کے ذریعے خطاب کریں گی عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کی یہ تقریر فیس بک پیج پر نشر کی گئی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر کیوں گرایا جا رہا ہے؟ جس نے بھی اسے گرایا میں اس ملک کے لوگوں سے انصاف کا مطالبہ کرتی ہوں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کو چھ ماہ مکمل ہوچکے ہیںشیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے طلبا ونگ ”چھاترا لیگ“ نے ایک آن لائن پروگرام کا اہتمام کیا جس میں شیخ حسینہ کو آن لائن خطاب کی دعوت دی گئی تھی ان کا خطاب رات نو بجے فیس بک کے ذریعے نشر ہونا تھا.

اس پروگرام کی خبرپرشیخ حیسنہ مخالف مظاہرین نے مظاہرے شروع کر دیے اور شیخ حسینہ کا خطاب شروع ہونے سے قبل ہی مظاہرین نے بیلچوں اور ہتھوڑوں سے شیخ مجیب کی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا ڈھاکہ کے مقامی جریدے’ ’دی ڈیلی سٹار“ کے مطابق شیخ مجیب کے گھر کو رات ساڑھے نو بجے آگ لگائی گئی جس کے چند گھنٹوں کے بعد ایک کرین کی مدد سے رات دو بجے کے قریب عمارت کا ایک حصہ منہدم کر دیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ عجائب گھر میں تبدیل کیے گئے گھر کو جلانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ فاشزم کی علامت بن چکا ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شیخ حسینہ کی مظاہرین نے بنگلہ دیش کے گھر کو

پڑھیں:

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد:

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب، عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب؛ عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
  • شیخ حسینہ کی 2024 میں فورسز کو مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے کی آڈیو کال پکڑی گئی
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  •   وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات
  • سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب
  • غزہ میں قحط: اسرائیلی مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کردی
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • 26 ویں آئینی ترمیم آئی تو ہم سے کہا گیا کہ اسکی توثیق کریں، مولانا فضل الرحمان
  • کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی