غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کے علاقے وسطی رفح میں العودا اسکوائر میں اسرائیلی فوج نے اسنائپر سے ایک بچے کو نشانہ بنایا، جس کے سینے پر گولی لگی۔
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے سے قبل غزہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔
غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شدید زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی بھی زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے تاہم جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی غزہ میں واپسی کا عمل جاری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی فوج فلسطینی شہید میں اسرائیلی
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔