جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے سامنے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور:جماعت اسلامی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا اور پورے ملک میں اس حوالے سے مظاہرے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ عوام کے مینڈیٹ کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ضروری ہے تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت لائی جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ ہوگی۔
اجلاس میں قانونی و انتظامی امور کی تکمیل پر بھی بریفنگ کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔