وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا. جس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقررکرنے اور پنجاب میں سیکنڈ ائیر، تھرڈ ائیراور فور تھ ا ئیرکے لیے ہونہار اسکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر نے اور ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے طلبہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی.

اس کے علاوہ پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے کم از کم 65 فیصداہلیت مقرر کی گئی ہے، جبکہ پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس، ٹیک ایکسپوکی منظوری بھی دی گئی۔اس موقع پر مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے. تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے، لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے. ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں. ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے مقرر کیا جائے گا۔مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ طلبہ کے لیے کسی بھی اسکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ بننے نہیں دی جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دیگر صوبوں کے طلبہ ہونہار اسکالرشپ کے طلبہ کے لیے مریم نواز لیپ ٹاپ

پڑھیں:

آٹھ قسم کے مینیجر، جو اچھے ٹیلنٹ کو بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں

بڑی بڑی کمپنیوں میں ٹیلنٹ کی کمی اکثر کمپنی کلچر پر نہیں بلکہ قیادت کے انداز پر منحصر ہوتی ہے۔ اور یہی بات بھارت کی مشہور کمپنی ”ماما ارتھ“ (Mamaearth) کی شریک بانی غزل الگھ نے ایک وائرل لنکڈ ان پوسٹ میں واضح کی کہ ’لوگ نوکری نہیں چھوڑتے، وہ مینیجر چھوڑتے ہیں۔‘

غزل الگھ کے مطابق، ایک ملازم کی روزمرہ مینیجر سے بات چیت ہی طے کرتی ہے کہ وہ کمپنی میں ٹھہرے گا، ترقی کرے گا یا مایوس ہو کر چلا جائے گا۔ اور کمپنی کلچر کے علاوہ مینیجر ہی دوسری بڑہ وجہ ہوتا ہے جو کو اچھے ٹیلنٹ سے محروم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے 8 ایسے مینیجرز کی اقسام کی نشاندہی کی ہے جو اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو خاموشی سے دروازے کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔

1۔ مائیکرو مینیجر

یہ مینیجر ہر کام پر قابو رکھتا ہے، یعنی ہر چھوٹے کام میں دخل اندازی کرتا ہے اور اعتماد کی گنجائش نہیں چھوڑتا۔

2 ۔ کریڈٹ چور مینیجر

یہ مینیجر کامیابی کا جشن تو مناتا ہے، لیکن کریڈٹ دینا بھول جاتا ہے۔ یا خود اس کام کا کریڈٹ لے لیتا ہے۔

3 ۔ بھوتیا (غائب) مینیجر

یہ مینیجر رابطے میں نہیں رہتا، نہ رہنمائی دیتا ہے نہ حوصلہ افزائی۔

4 ۔ غصے والا مینیجر

اس طرح کے مینیجر کے مزاج کی شدت اور بات بات پر غصہ ٹیم کے استحکام کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔

5 ۔ معلومات چھپانے والا

یہ مینیجر اہم معلومات اور اسکلز خود تک محدود رکھتا ہے، اور دوسروں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔

6 ۔ کبھی خوش نہ ہونے والا

یہ ہمیشہ مزید کارکردگی چاہتا ہے لیکن پہلے سے حاصل شدہ کارکردگی کو سراہتا نہیں۔

7 ۔ من پسند پرست مینیجر

یہ مینیجر چند افراد کو ترجیح دے کر باقی ٹیم کو نظر انداز کرتا ہے۔

8 ۔ خطرہ نہ اٹھانے والا مینیجر

ایسا شخص نئے خیالات اور آئیڈیاز سے خوفزدہ ہوتا ہے، اور جدت کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔

غزل الگھ کا کہنا ہے کہ، ’قیادت صرف پالیسیز یا سہولتوں کا نام نہیں، بلکہ ہر دن اعتماد اور عزت پر مبنی ماحول بنانے کا نام ہے۔‘

 

 

انہوں نے آخر میں ایک اہم سوال اٹھایا، ’آپ نے ذاتی طور پر کیسی قیادت دیکھی ہے جس نے آپ کو متاثر کیا یا مجبور کیا کہ آپ آگے بڑھ جائیں؟‘

ان کی پوسٹ پر ہزاروں ردعمل آئے، جن میں کئی لوگوں نے اپنے تجربات شیئر کیے۔

ایک صارف نے لکھا، ’وہی لیڈر مجھے روکے رکھ سکے، جنہوں نے دل سے سنا اور ساتھ دیا۔ چھوڑنے پر مجبور کیا تو غلط رویے اور ایگو نے۔‘

 

 

ایک اور رائے میں کہا گیا کہ، ’ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر عزت، اعتماد اور جذبہ دینے والا مینیجر ہی دراصل کلچر بناتا ہے۔‘

 

 

ایک اور صارف نے مزید کہا، ’بالکل! ملازمین ہمدردی، تعریف اور تعلق چاہتے ہیں۔ اگر یہ نہیں ہے، تو کوئی فائدہ انہیں جانے سے نہیں روک سکتا۔‘

یہ یاد دہانی ہے کہ قیادت عہدوں کا نہیں، رویوں کا کھیل ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا: مریم نواز
  • مریم نواز کا محرم الحرام کے دوران مثالی امن و و امان اورخدمت پراظہارِ تشکر
  • مریم نواز کا محرم کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، ترجمان پنجاب حکومت
  • آٹھ قسم کے مینیجر، جو اچھے ٹیلنٹ کو بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں
  • 20 بچوں کی ہلاکت، مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کے ایم ایس کیخلاف سخت ایکشن، گرفتار کرنے کا حکم
  • مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار، ’سوشل میڈیا نہ ہوتا تو کلین چٹ مل گئی ہوتی‘
  • مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر کو چارج چھوڑنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار