چین کی طرز پرموٹر سائیکل کیلئے الگ راستے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چین کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کرنے کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں فیزروز پور روڈ، کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین شروع کردی گئی ہے، 10 کلو میٹر بائیکرز لین سبز اور دیگر رنگوں سے تیار کی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی جس سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت ہوگی۔
بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے تعاون اور نظم و ضبط سے آزمائشی منصوبہ کامیاب بنائیں تاکہ جانوں کا تحفظ اور حادثات کی روک تھام ہو۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :