اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے پر فیصل چوہدری برہم، جیل عملے کو مغلظات سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل داخلے سے روک دیا گیا، فیصل چوہدری عملے پر برہم ہوگئے اور مغلظات بکیں، جیل عملے کے خلاف درخواست بھی دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چودھری اور جیل عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی، دو گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھا کر فیصل چودھری کو واپس جانے کا کہہ دیا گیا جس پر فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔
درخواست میں فیصل چوہدری نے کہا کہ میں عمران خان کا وکیل ہوں ان کے تمام مقدمات میں پیش ہوتا ہوں، عمران خان کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے، آج جیل عملے نے داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی، انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر کی تھی، داخلی گیٹ پر جیل عملے نے بتایا آج آپ کو اندر جانے اجازت نہیں اور احتجاج کرنے پر مجھے ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل کے کمرے میں دو گھنٹے تک بٹھایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو گھنٹے تک مجھے حبس بیجا میں رکھا گیا، جیل عملہ پورا وقت میرے اور میرے ساتھ آئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا، درخواست ہے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
اطلاعات ہیں کہ اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چودھری کی درخواست وصول کرلی۔
بعدازاں فیصل چوہدری کی جیل عملے سے تلخ کلامی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل چوہدری جیل عملے پر آگ بگولا ہوئے، فیصل چوہدری اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے سامنے گالیاں دیتے رہے اور کہتے رہے کہ مجھے کیوں روکا گیااور کس کی جرات ہے مجھے کلئیر نہیں کیا گیا، جواب میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران ریاض فیصل چوہدری کو وضاحتیں دیتے رہے۔
بعدازاں میڈیا سے گفت گو میں انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات 2024ء کرانے میں ناکام رہا، کراچی کی سب سیٹیں خیرات میں دی گئی اگر ڈبے کھل جاتے ہیں آرٹیکل 6 لگ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر عوام کو ساتھ ملایا جائے عوام ہیں تو ریاست ہے، لیڈرشپ کی توہین کی گئی، مجھے اڈیالہ جیل میں محبوس رکھا گیا میں نے درخواست دے دی ہے اور آئینی حق محفوظ رکھتا ہوںں، آج نادیدہ قوتوں نے مجھے روکا، میں بار کونسلز کو درخواست کرتا ہوں وکلاء کی توہین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی عزت کی حفاظت کریں، ہم بانی پی ٹی آئی کے لکھے گے خط سے متفق ہیں، خط میں جن معاملات کا اظہار کیا گیا وہ بہت اہم ہیں، پاکستان میں آزاد عدلیہ، آزاد میڈیا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خط پڑھ لیا گیا ہے اور خط کا جواب بھی آگیا ہے، اس کا جواب دینا چاہیے، اپوزیشن نے اس خط کے مندرجات سے اتفاق کیا ہے، چارج شیٹ کا لفظ ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بشریٰ بی بی کی ملاقات عدالتی حکم کے باوجود نہیں بنائی گی، بانی کی بچوں سے بات نہیں کرائی گی، ڈاکٹروں کا چیک اپ بھی نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل چوہدری فیصل چودھری اڈیالہ جیل جیل عملے
پڑھیں:
وائٹ ہائوس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وائٹ ہاو¿س میں میڈیا کے داخلے پر پابندی
واشنگٹن: وائٹ ہائوس کی جانب سے میڈیا اراکین کے داخلے پر سخت پابندیاں عاید کردی گئیں ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس نے بھی میڈیا اراکین کے داخلے پر سخت پابندیاں عاید کردیں، جس کے بعد اب امریکا بھر میں آزادی صحافت سے متعلق نئی بحث چھڑچکی ہے۔ عالمی رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بھی بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ مزید یہ کہ اپر پریس روم میں داخلہ بھی صرف پیشگی اجازت نامے کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ مذکورہ نئی میڈیا پالیسی کے عمل درآمد کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس کے جاری اعلامیے میں کہا کہ مذکورہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی مذکورہ نوعیت کی پابندیاں عاید کی گئی تھیں، جن پر امریکی صحافتی حلقوں نے سخت ردِعمل دیا تھا۔ دوسری جانب اعلیٰ حکام نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پالیسی تمام میڈیا اداروں پر یکساں لاگو ہوگی اور کسی کو استثنا حاصل نہیں ہوگا۔