مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالرشپ اسکیم کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فوٹو فائل
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کےلیے بھی ہونہار اسکالرشپ اسکیم کی منظوری دے دی، پنجاب میں طلبہ کےلیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کردی گئی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ کےلیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کےلیے مقرر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے، فیس پنجاب حکومت دے گی، ہر بچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہونہار اسکالرشپ صوبوں کے طلبہ مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی
وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔