ڈھاکا: حسینہ واجد کے اشتعال انگیز بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیش نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے اشتعال انگیز بیان پر احتجاج کیا ہے اور بھارت سے کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے خلاف کے اشتعال انگیز بیان بازی سے روکے۔ قبل ازیں ہزاروں مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو آگ لگا دی، یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ان کی
بیٹی اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے عبوری حکومت کیخلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔ بنگلا دیش کے خاارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ بھارت سے تحریری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ کو بنگلا دیش کے خلاف ایسے بیانات دینے سے روکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حسینہ واجد بنگلا دیش
پڑھیں:
ایک ماہ تک روزانہ صبح لیموں پانی پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد
لوگ صدیوں سے غذائیت سے بھرپور لیموں کے کھانوں میں استعمال کے فوائد کے بارے میں بات کرتے آ رہے ہیں۔
لمیموں کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ اسے پانی میں ڈال کر پینا ہے اور گرمیوں میں تو لیموں پانی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز مشروب ہے۔
لیموں پانی پینے کے 5 فوائد
ایک ماہ تک روزانہ صبح لیموں پانی پینے سے کچھ حیرت انگیز فوائد حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
1- صبح کے وقت لیموں پانی پینے سے ہاضمے کے مسائل کم ہوتے ہیں۔
خالی پیٹ پپیتے کا جوس پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد
2- وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی صبح میں لیموں پانی پینا بہترین ہے۔
3- لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس لیے صبح میں لیموں پانی پینے سے قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
4- لیموں پانی جلد کو نقصان پہنچنے سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
5- لیموں پانی پینے سے جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
Post Views: 2