وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 67 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران 65 مسلم اور 2 غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے خصوصی شرکت کی۔
میرج ہال آمد پر پولیس بینڈ نے خوبصورت دھنیں بجا کر باراتیوں کا استقبال کیا، مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو تحائف اور ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے نئے جوڑوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
نبیل گبول نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی۔رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے ایکس پر پیغام میں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد پر مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، میری درخواست پر آپ نے علی پور کی 3 یونین کونسلوں میں گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ آپ نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی علی پور بھیجا، مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی۔