منعم ظفر آج گلشن ٹاؤن میں فلاورشو کاافتتاح کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام محمود غزنوی پارک نزد بیت المکرم مسجد یوسی 8 گلشن اقبال بلاک 16 میں سہ روزہ فلاور اینڈ برڈ شو کا افتتاح آج امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریں گے۔ افتتاحی تقریب جمعہ کی شام چار بجے ہوگی۔ جبکہ فلاور شو جمعہ سے اتوار روزانہ صبح دس بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ جبکہ ہفتے کی رات مشاعرہ ہوگا جس میں ملک بھر سے نامور شعرا شریک ہوں گے۔ گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے محمود غزنوی کا دورہ کیا اور فلاور اینڈ برڈ شو کی تیاریوں کا جائزہ لیا ڈائریکٹر پارکس راؤ غلام رسول نے انہیں تیاریوں کے بارے میں بریفننگ دی۔ اس موقع پر نائب قیم ضلع شرقی کامران چشتی گلشن اقبال ٹاؤن کے کوآرڈینیٹر طاہر اکبر اور ناصر نقوی بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلشن اقبال
پڑھیں:
قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-3
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی بی/لاکٹن نیچرل ریسورسز اینڈ انرجی سمٹ 2025، 17 ستمبر کو پی سی ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے 500 سے زائد مندوبین شریک ہوں گے۔یہ سمٹ اپنی نوعیت کا تیسرے ایڈیشن ہے۔ جس میں توانائی، معدنیات اور وسائل کی ترقی کے حوالے سے معلومات اور مکالمے کا اہم فورم ہے۔ اس سال سمٹ کا موضوع پاورنگ پراگریس: رِسک، ریذیلینس اور انوویشن اِن انرجی اینڈ دی ایمرجنگ ریسورس سیکٹر — پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کو اجاگر کرے گا۔