سندھ پولیس کا حیدرآباد وکلاء دھرنے پر موقف، جوڈیشل انکوائری کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
سندھ پولیس نے حیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے دھرنے کے حوالے سے اپنا موقف جاری کر دیا ہے۔
پولیس نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ سندھ بھر میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، اور اس ضمن میں فینسی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پولیس لائٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مہم بھی جاری ہے۔
اعلامیہ کے مطابق، 3 فروری کو حیدرآباد کے بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں پولیس نے مہران کار کو روکا جس میں سبز رنگ کی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز تھے۔
پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی کی تاہم وکلاء کو اس پر تحفظات تھے، اور انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد کے آفس میں توڑ پھوڑ کی۔
سندھ پولیس کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وکلاء سے مذاکرات کیے گئے، تاہم انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد کے ٹرانسفر کی شرط رکھی۔
اس کے بعد وکلاء نے حیدرآباد بائی پاس پر پہنچ کر سڑک کو بلاک کر دیا، جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
سندھ پولیس نے اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی پیش کش کی ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ سیشن جج حیدرآباد کی نگرانی میں بار کا نمائندہ اور سینئر پولیس افسر شامل ہوں گے۔
جوڈیشل انکوائری میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ کارروائی کہاں خلاف قانون ہوئی تاکہ اس کے مطابق مزید کارروائی کی جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سندھ پولیس پولیس نے
پڑھیں:
کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
— فائل فوٹوانسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کوئٹہ، چمن، گڈانی میں مختلف کارروائیوں میں آئس، چرس اور ہیروئن کی بڑی مقدار بر آمد کر لی گئی۔
کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گڈانی میں قومی شاہراہ کے قریب 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
چمن میں کارروائی کر کے ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 610 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کی جاری ہے۔