حمل سے پہلے خواتین کیلئے کونسی ویکسین ضروری؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
حمل سے پہلے خواتین کچھ مخصوص ویکسین لگوا کر خود اپنے آپ کو اور بچے کو محفوظ بنا سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق حمل سے پہلے یہ ویکسینز ماں اور بچے دونوں کا مختلف انفیکشنز سے تحفظ کرتی ہیں۔
ایم ایم آر (MMR) ویکسین خسرہ، ممپس اور روبیلا سے تحفظ فراہم کرتی ہے، یہ ویکسین حمل کی پیچیدگیوں سے بھی بچاتی ہے۔
ٹی ڈی اے پی (Tdap) ویکسین خناق، کالی کھانسی سے بچاتی ہے جو کہ نومولود بچے کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔
ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین ماں سے یہ وائرس بچے کو منتقل ہونے سے روکتی ہے۔
اسی طرح انفلوئنزا کی ویکسین لگوانے سے نزلے زکام کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
کورونا ویکسین ماں اور بچے کی دیگر بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت کو بڑھا دیتی ہے۔
ایچ پی وی (HPV) ویکسین حمل سے پہلے سروائیکل کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
بیکٹریا اور دیگر انفیکشن سے بچاؤ کے لیے (Pneumococcal vaccine) کو بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔
ان تمام ویکسین کو لگوانے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کرنا اور اس کی تجویز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حمل سے پہلے
پڑھیں:
فیصل آباد، گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کر لی‘ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی بتایا جاتا ہے کہ تھانہ باہلک کے علاقہ کے رہائشی 24سالہ عبدالحکیم کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے کمرے میں جا کر سینے میں گولی مار لی‘ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔(جاری ہے)
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔