Jang News:
2025-04-25@11:39:21 GMT

سندھ میں روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل، یہ کام کیا کریگی؟

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

سندھ میں روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل، یہ کام کیا کریگی؟

— فائل فوٹو

سندھ میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عملدرآمد کے لیے ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ تشکیل دے دی گئی۔

ترجمان وزیرِ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965ء اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985ء کے تحت تشکیل دی گئی ہے، جو
موٹر وہیکل آرڈیننس، موٹر وہیکل رولز، تجارتی گاڑیوں، ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔

روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کریں گے جبکہ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس کے نمائندے سمیت دیگر افراد کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لی

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔

ترجمان کے مطابق یہ کمیٹی تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات، اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، رجسٹریشن بُک، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرے گی۔

یہ کمیٹی دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے بھی چیکنگ کرے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سڑکوں پر شہریوں کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے، حکومتی اقدامات سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے نمٹ کر سڑکوں کو زیادہ محفوظ بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا۔

ایک بیان میں آئی جی سندھ نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا اس کی موٹر سائیکل بند کرکے ہیلمٹ لانے کا کہا جائے گا، چاہتے ہیں ٹریفک پولیس عوام دوست ہو۔

آئی جی سندھ نے ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے کہا کہ 400 ڈاکووں کوگرفتارکیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہوکر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا، کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے، کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے اورکارروائیاں بھی ہورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 
  • وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کا نظام بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر
  • وزیراعظم نے FBR کا جائزہ ماڈل تمام وفاقی ملازمین پر لاگو کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا
  • ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا ہیلمٹ لائیں: آئی جی سندھ غلام نبی میمن