ترک صدر 12فروری کو پاکستان دورہ کرینگے،دونوں ممالک کے مابین متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )ترک صدر طیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 13 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترکیہ ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ساتویں اجلاس میں شریک صدارت ہوں گے۔دورہ کے دوران دونوں ممالک درمیان زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اور زراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کے لیے میٹنگ کی۔پاکستان نے ترکیہ کو ملک میں 22 کروڑ جانوروں کو اجاگر کرتے ہوئے مویشیوں کی ویکسی نیشن میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے، جبکہ ترکیہ نے پاکستان کی زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے نامیاتی کاشتکاری، ماہی گیری، آبی وسائل، نرسری تکنیک اور آبی زراعت کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے ماہرین نے شرکت کی جہاں تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا،کوئی نتیجے نہیں نکلے گا ،محمد زبیر
دونوں اطراف نے مزید تعاون کو آسان بنانے اور دونوں ممالک کے نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو جوڑنے کے لیے رابطہ پوائنٹس کا اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔ ترکیہ نے پاکستان کی زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کا عزم کیا۔انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو تسلیم کیا اور زراعت اور لائیو اسٹاک کی معیشت کے اہم ستونوں کے طور پر اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تعاون کو بڑھانے کے لیے اختراعی حل پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔وسیع زرعی زمین اور سازگار حالات کے باوجود پاکستان کی زرعی برآمدات اس کی صلاحیت سے کم ہیں۔ ترکیہ کے ساتھ تعاون سے پیداوار اور برآمدات میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔وزارت قومی غذائی تحفظ و زراعت نے طویل مدتی بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان تلخ کلامی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.