مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج۔ب کی رہائشی رفعت بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ک) اور گڑ ھ کے علاقہ453 گ۔ب کے رہائشی عالم شیر کی بیٹی(و) کو اوباش ملزم مظہر نے بے آبرو کردیا۔

جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹائون کے رہائشی عامر کی بیٹی(آ) کو نامعلوم ملزمان،رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے بلال کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم،منصور آباد کے علاقہ جت عمران کی اہلیہ(ن) کو ملزمان بلال وغیرہ،ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ کے اویس مسیح کی بھتیجی(م) کو ملزمان رخسار وغیرہ،صدر کے علاقہ230ر۔

(جاری ہے)

ب کے عبدالستار کی بیٹی(ش) کو ملزمان شوکت وغیرہ،214رب ڈھڈی والا کے اشرف کی بیٹی(م) کو ملزمان انعام وغیرہ،لنڈیانوالہ کے علاقہ633گ۔

ب کے رہائشی اللہ دتہ کی ہمشیرہ(ع) کو نامعلوم نے اغواء کرلیا جبکہ پریس مارکیٹ امین پور بازار میںکام کرنے والا نذر نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا،ملت ٹائون کے علاقہ102ر۔ب کے مبشر کا 17سالہ بیٹا عبدالحسیب،ڈرائی پورٹ کے رضوان کا بھائی اور چک جھمرہ کے علاقہ162ر۔ب کی نسیم بی بی کا خاوند طارق گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا،پولیس مصروف تفتیش ہے،.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو ملزمان کے علاقہ کی بیٹی

پڑھیں:

اسلام آباد : کارسوارباپ بیٹی برساتی ریلے میں بہہ گئے

 ارشاد قریشی : اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کارسوارباپ بیٹی برساتی ریلے میں بہہ گئے۔

 پنجاب میں مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں جہاں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے جس کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

 اسلام آباد میں  شدید بارش  کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار 2 افراد نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے دونوں افراد مدد کے لیے پکارتے رہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

  کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی لیکن پانی کابہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 
 

 
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
  • راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف
  • ڈیگاری قتل کیس میں نیا موڑ، بیٹی کے قتل کو جائز قرار دینے والی ماں گرفتار
  • راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا
  • جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، عثمان جدون
  • پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکافیصلہ کرلیا
  • سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  • اسلام آباد : کارسوارباپ بیٹی برساتی ریلے میں بہہ گئے