اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیق کی وطن واپسی کیلئے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل کلائیو سمتھ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے کی تجویز دیدی،عدالت نے وفاقی حکومت سے 21فروری تک جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیق کی وطن واپسی کیلئے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی،عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل نے نیا ڈیکلیریشن عدالت میں جمع کرا دیا،وکیل کلائیو سمتھ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کےتبادلے کی تجویزدی۔

حیدرآباد میں وکلا کے احتجاج پر سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا

کلا ئیو سمتھ نے کہاکہ شکیل آفریدی کی امریکا حوالگی سے عافیہ صدیقی کو وطن لایا جا سکتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اس پر حکومت کا کیا موقف ہے،عدالت نے وفاقی حکومت سے 21فروری تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ وزیراعظم کے سابق امریکی صدر کو خط کا کوئی جواب نہیں آیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ شکیل ا فریدی عافیہ صدیقی سمتھ نے

پڑھیں:

آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل

اسلام آباد:

ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔  مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔

کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
  • سپریم کورٹ کا 24سال بعد فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم برقرار،پنشن کے خلاف اپیل مسترد
  • جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • عدالت کو مطمئن کرنے تک ای چالان کے جرمانے معطل کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • کراچی کا ای چالان سسٹم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ،جرمانے معطلی پٹیشن
  • لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت