لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ 3لاکھ سے بھی مہنگا ہوگیا، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آج سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے کو عبور کر گیا،آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 1346 روپے کا اضافہ ہوااس اضافے کے بعد سونا 3 لاکھ 46 روپے تولہ ہو گیا، سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے عام عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہو گئی۔

جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 1154 روپے اضافے سے 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہو گیا ہے۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاو 10ڈالر اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں یکم جنوری سے ابتک فی تولہ سونے کی قیمت میں 26 ہزار 440 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آج بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 869ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 346روپے کے اضافے سے 3لاکھ 46روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چاندی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 51روپے کے اضافے سے 3ہزار 378روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کے اضافے سے 2ہزار 896روپے کی سطح پر آگئی ہے۔سرمایہ کاروں کی سونے میں انویسٹمنٹ کرکے اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجان سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے باعث ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت یکدم 5 ہزار 300 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی تھی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بلندی پر پہنچنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہاتھا جس کے بعد 24 قیراط کا حامل خالص فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تاہم بعدازاںعالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے ہوگئی تھی اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کیساتھ 2859 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ کی بلند ترین سطح میں سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں سطح پر پہنچ گئی تاریخ کی بلند کے اضافے سے قیمتوں میں مارکیٹ میں اضافے سے 2 کی قیمتوں اضافہ ہو ملک میں روپے کی روپے کے گئی تھی فی اونس کے بعد

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا تاریخ میں پہلی بار گن شوٹنگ کلب کی اجازت دینے کا فیصلہ 

حکومت پنجاب نے تاریخ میں پہلی بار گن شوٹنگ کلب کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلحہ لائسنسنگ میں اختیارات کی تبدیلی اور سخت سزاؤں، جرمانوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اسلحہ کے غیر قانونی استعمال، اسمگلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں بڑی ترمیمات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے  پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں بڑی ترمیمات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بل پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔

متن کے مطابق پنجاب میں پہلی بار گن کلبوں میں اسلحہ کے ذریعے پریکٹس کی اجازت ہوگی، کلب میں غیر ممنوعہ اسلحہ سے ٹارگٹ شوٹنگ کی تربیت دی جا سکے گی۔

اس میں کہا گیا کہ کلب کے لیے لائسنس لازمی ہوگا، بغیر لائسنس کے5 سے 7 سال قید اور 30 لاکھ روپے تک جرمانا ہوگا، لائسنسنگ کی چھان بین اور مقدمات کی کارروائی کا اختیار  مجسٹریٹ سے ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا ہے۔

اسلحہ لائسنس جاری کرنے یا منسوخ کرنے جیسے فیصلوں کا اختیار صوبائی حکومت سے اب سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہوگا۔

متن  کے مطابق کوئی بھی اسلحہ کیس میں رعایت نہیں دی جائے گی، اور پولیس بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکے گی، غیر ممنوعہ اسلحہ، رکھنے پر کم از کم 3 سال قید اور  10 لاکھ روپے جرما جبکہ دکھانے یا استعمال پر 7 سال قید اور 20 لاکھ جرمانہ ہوگا۔

ممنوعہ اسلحہ رکھنے پر 4 سے 7 سال قید اور  20 لاکھ جرمانہ جبکہ استعمال پر  7 سے 10 سال قید اور  20 لاکھ جرمانہ ہوگا۔

بڑی مقدار میں اسلحہ 2 ممنوعہ یا 5 غیر ممنوعہ اسلحے کی موجودگی پر 10 سے 14 سال قید اور  30 لاکھ جرمانہ ہوگا۔

بل کے مطابق جرمانوں میں بھی تاریخی اضافہ ، جرمانہ پانچ ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ تیس ہزار ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر 3 ماہ سے 2 سال تک اضافی قید ہوگی۔

متن کے مطابق سیکشن 27 کا خاتمہ کردیا گیا ، جس سے اسلحہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی چھوٹ یا استثنیٰ کو ختم کردیا گیا۔

اسلحہ بنانے یا مرمت کی انڈسٹری کو لائسنس کے بغیر چلانا 7 سال قید اور  30 لاکھ جرمانا ہوگا، بل کا مقصد عوامی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اسلحہ کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا، سزاؤں کو سخت کرنا، اور گن شوٹنگ کلبوں کے ذریعے اسلحہ کی تربیت کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ، کمیٹی دو ماہ تک رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں نے چھین لیا روزگار : کراچی میں زیورات سازی کا بحران شدت اختیار کرگیا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
  • پنجاب حکومت کا تاریخ میں پہلی بار گن شوٹنگ کلب کی اجازت دینے کا فیصلہ 
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے