پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے بوتل میں بند پانی فروخت کرنے والے کم از کم 28 برینڈز میں خطرناک کیمیکل اورمائیکرو بائیولوجیکل آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، پی سی آر ڈبلیو نے پاکستان بھر کے 20 شہروں سے منرل واٹر برینڈز کے جمع کردہ 176 نمونوں کی بنیاد پر نتائج پیش کیے۔ پانی کے نمونوں کے تجزیے میں سامنے آیا کہ مذکورہ برینڈز پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے متعین کردہ معیار پر پورا نہیں اترتے جس کے باعث انہیں انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 93 فیصد دودھ مضرصحت قرار، مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

پی سی آر ڈبلیو آر نے 10 برینڈز کو سوڈیم کی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار دیا، ان میں میران ڈرنکنگ واٹر، پاک ایکوا، جیل بوٹلڈ واٹر، نیو، آبِ دبئی، ایلٹسن، پیور واٹر، ایکوا ہیلتھ، اوسلو اور مور پلس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، 5 برینڈز آرسینک کی انتہائی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار پائے، ان میں ون پیور ڈرنکنگ واٹر، انڈس، پریمیئم صفا پیوریفائیڈ واٹر اور اورویل اور نیچرل پیور لائف شامل ہیں۔ ایک برینڈ ہنزا اُتر واٹر کو پوٹاشیئم کی مطلوبہ معیار سے انتہائی زائد مقدار کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی اڈوں کے اردگرد رہنے والوں کو کن مضر صحت ذرات کا سامنا ہوتا ہے؟

مزید برآں، 16 برینڈز کو بیکٹیریا کی موجودگی کے باعث غیر محفوظ قرار دیا گیا، ان میں ایس ایس واٹر، سِپ سِپ پریمیئم ڈرنکنگ واٹر، میران ڈرنکنگ واٹر، ڈی۔نووا، اسکائی رین، نیو، پیور واٹر، ڈریم پیور، ایکوا شارو پیور ڈرنکنگ واٹر، ماروی، آئس ویل، اکب اسکائی، قراقرم اسپرنگ واٹر، مور پلس، ایسینشیا اور لائف اِن شامل ہیں۔

حکام نے عوام کو مذکورہ برینڈز کے بوتل بند پانی خریدنے سے خبردار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ بوتل بند پانی خریدتے ہوئے سیفٹی کے معیار کو مدںطر رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسانی صحت برانڈز برینڈز بوتل بند پانی پاکستان پانی پی سی آر ڈبلیو آر غیرمحفوظ مضر صحت منرل واٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پانی پی سی آر ڈبلیو آر غیرمحفوظ منرل واٹر غیرمحفوظ قرار پی سی آر ڈبلیو ڈرنکنگ واٹر بند پانی قرار دیا کے باعث کے لیے

پڑھیں:

حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں کئی فٹ پانی موجود

حافظ آباد میں سیلاب سےمتاثرہ متعدد دیہات میں اب بھی کئی فٹ پانی موجود ہے۔

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی سائرہ افضل تارڑ نے متاثرہ دیہاتوں کا کشتی میں بیٹھ کر دورہ کیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب آج حافظ آباد جائیں گی اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ اور تفتان بارڈر کے قریب کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار
  • ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت
  • حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں کئی فٹ پانی موجود
  • غزہ میں انسانی تباہی کو روکا جائے، آیت اللہ سید علی سیستانی
  • غزہ میں بڑی انسانی کو روکا جائے، آیت اللہ سید علی السیستانی
  • غزہ کے جلاد کا آخری ہتھیار
  • غزہ کے جلاد کا آخری اسلحہ
  • غزہ میں قحط کا اعلان کیوں نہیں ہو رہا؟
  • احتساب کے بغیر مختلف ممالک کے علاقوں پر قبضے جاری ہیں، انسانی بحران ہر گزرتے لمحے بڑھ رہا ہے :اسحاق ڈار
  • ’صحت مند ماحول انسانی حق ہے‘،بین الاقوامی عدالت انصاف