فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں،ان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے: مچل سینٹنر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، فخر زمان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے، وہ اسپن اور فاسٹ باؤلرز دونوں کو اچھا کھیلتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے، سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں،
مچل سینٹنر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤنڈ ہے، ہماری ٹیم میں سنیئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا کمبینیشن ہے، امید ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مچل سینٹنر
پڑھیں:
ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف ایک سنگین خطرہ ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی )پاکستان کے خلاف متعدد ہائی پروفائل حملے کر چکی ہے، جن میں بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔ اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب اور 1267القاعدہ سینکشنز کمیٹی کی سربراہ ایمبسڈر سینڈرا جنسن لانڈی نے سلامتی کونسل کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 6ہزار جنگجوں پر مشتمل ٹی ٹی پی علاقے سے ایک سنگین خطرہ ہے اور اسے اٖفغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل ہے۔پاکستان کے نائب مستقل مندوباقوام متحدہ عثمان جدون نے بتایا کہ پاکستاندہشت گردی کے خاتمے کے عالمی اقدامات میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے، اور اس نے اسجنگمیں 80ہزار سے زائد جانوں کی قربانی کے ساتھ ساتھ اور اربوں ڈالرکا اقتصادی نقصان برداشت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداری افغانستان سے لاحق دہشت گردی کے خطرات کا مسلسل مقابلہ کر رہے ہیں جہاں داعش خراسان ، ٹی ٹی پی اور ان سے منسلک بی ایل اے اور اس کی زیلی تنظیم مجید بریگیڈ جیسے گروہ اپنے میزبانوں کی سرپرستی میں اور ہمارے مخالف ملک جس کا کام ہی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ،کی حمایت سے کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ 1267القاعدہ سینکشنز کمیٹی کے پابندیوں کے نظام کو زمینی حقائق کے مطابق ہونا چاہیے اور فہرست میں شامل یا خارج کرنے کے مسائل انصاف، شفافیت اور سیاسی اثرات کے بغیر حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہاقوام متحدہک ی انسداددہشت گردی کی فریم ورک کو پرتشدد اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے لیے ضروری اوزار رکھنے چاہیے۔اس موقع پر چینی مندوب نے کمیٹی سے بلوچستان لبریشن آرمی اور اس کے مجید بریگیڈ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرنے کی اپیل کی، تاکہ دہشت گردیکے خلاف زیرو ٹالرنس کا مضبوط پیغام دیا جا سکے۔