چیمپئنز ٹرافی 2025؛ قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کی جرسی کی رُونمائی کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جرسی کی رونمائی نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب میں کی گئی۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم جرسی پہن کر اسٹیج پر موجود تھی۔
مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم
س سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیئے: چیمپئنز ٹرافی کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، صائم کی کمی محسوس ہوگی، محمد رضوانایونٹ میں فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
نئی دہلی (اوصاف نیوز)مقبوضہ کشمیر کےسیاحتی علاقے پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ کے بعد بھارت جہاں پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے وہیں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچز میں سیاست کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مودی حکومت کے دباؤ میں پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔
بھارتی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بی سی سی آئی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا