سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے یہ کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ،گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی اور چنیوٹ میں کیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشتگرد پکڑا گیا ہے جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
22فروری یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔