تحریک انصاف آج صوابی میں احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کرئے گی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف آج خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کرئے گی جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی پروگرام منعقد ہونگے مرکزی احتجاجی مظاہرے اور جلسے کے لیے تمام اضلاع سے قافلے صوابی پہنچیں گے جہاں قائدین ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے.
(جاری ہے)
پی ٹی آئی پشاور کے صدر ارباب محمد عاصم نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ صوابی میں جلسے کا وقت دوپہر دو بجے مقرر کیا گیا ہے اور اس کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں پشاور سے پی ٹی آئی کے قافلے دوپہر ایک بجے روانہ ہوں گے اسی طرح صوبائی صدر جنید اکبر کی قیادت میں قافلے ملاکنڈ ڈویژن سے روانہ ہوں گے اور دوپہر دو بجے صوابی پہنچیں گے.
ارباب محمد عاصم نے بتایا کہ تمام اضلاع کے سربراہ اور جماعت کے قائدین اپنے اپنے علاقوں سے جلوس کی قیادت کریں گے جبکہ انفرادی طور پر بھی لوگ روانہ ہوں گے اس کے لیے کوئی بڑی ریلی کا پلان نہیں ہے سب نے صوابی پہنچنا ہے خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں اور ہزارہ ڈویژن سے قافلے بھی موٹر وے سے صوابی پہنچیں گے. وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کے بارے میں قائدین نے کچھ نہیں بتایا کہ وہ کیسے صوابی پہنچیں گے علی امین گنڈہ پور کو جماعت کی صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد یہ پہلا ایسا مظاہرہ ہے جس کی قیادت جنید اکبر کر رہے ہیں پی ٹی آئی پشاور سٹی کے صدر عرفان سلیم نے بتایا کہ 8 فروری 2024 کو پی ٹی آئی کی مینڈیٹ چرایا گیا ہے اور جمہوریت کے نام پر نام نہاد حکومت مرکز میں قائم کی گئی ہے اور جمہوریت کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کی کال پر اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جسے یوم سیاہ کے طور منایا جائے گا پی ٹی آئی کے قائدین کا کہنا تھا کہ جو لوگ صوابی نہیں پہنچ سکتے وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنے احتجاج کو ریکارڈ کرائیں.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی بتایا کہ کے لیے گیا ہے ہے اور
پڑھیں:
ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ پر پی ٹی آئی کے اندر اختلاف، مونس الٰہی کا بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئی ہے۔
پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ہے۔ ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے۔ اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔‘‘
افغانستان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی
واضح رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہمارے جو ممبران اسمبلی ناجائز طریقے سے نااہل کیے گئے ہیں ان کی جگہ ضمنی انتخابات میں کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ان لوگوں نے کئی طرح کی مشکلات جھیل کر انتخاب لڑا تھا اور مسلسل تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے۔ لہٰذا تحریک انصاف ان نشستوں پر کسی اور کو نامزد نہیں کرے گی۔‘‘
مزید :