پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص 7ہزار لیٹردودھ تلف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاںکیں،7ہزار لیٹر پانی ملا دودھ جو جڑواں شہروں کو سپلائی کیے جانا تھا موقع پر تلف کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ کا کہنا ہے کہ دودھ کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی جا رہی ہے،کارروائی موٹروے اور ٹھلیاں انٹر چینج پر ناکے لگا کر کی گئی،3دودھ بردار گاڑیوں کو2لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد کیے۔31دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا، دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف بی آر نے ارب پتی ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ٹیکس دہندگان اربوں روپے مالیت کے اثاثوں اور آمدن پر مبنی پرتعیش طرزِ زندگی گزار رہے ہیں ‘یہ افراد لگژری گاڑیاں‘ مہنگے برانڈڈ کپڑے‘بیگزاور گھڑیاں استعمال اورلاتعداد غیرملکی دورے کرتے ہیں لیکن اپنے ٹیکس گوشواروں میں نہایت قلیل آمدن ظاہر کر رہے ہیں۔ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے مزید ممکنہ مبینہ ٹیکس چوروں کی تفصیلات ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ ریجنل ٹیکس دفاتر (آرٹی اوز ) کو بھیج دی ہیں تاکہ ان افراد کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کی جا سکے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش جائیدادیں اور آمدن ظاہر کی مگر اپنے جمع کردہ انکم ٹیکس گوشواروں میں کوئی نمایاں آمدن نہیں بتائی۔