Daily Mumtaz:
2025-07-26@10:49:48 GMT

پاکستان کی جانب سے مشترکہ فوجی  مشق” پیس2025″ کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

پاکستان کی جانب سے مشترکہ فوجی  مشق” پیس2025″ کا آغاز

 

 

اسلام آباد :پاک بحریہ کے زیر اہتمام “پیس 2025” ملٹی نیشنل میری ٹائم مشترکہ مشق اور پہلا “پیس ڈائیلاگ”  پاکستان کے شہر   کراچی میں شروع ہوا اور یہ مشق 11 فروری  تک جاری رہے گی۔
اس ملٹی نیشنل مشترکہ بحری مشق کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے: بندرگاہ اور ساحلی مشق اور سمندری مشق۔ بندرگاہ  اور ساحل  پر مبنی مرحلے میں سیمینارز، آپریشنل مباحثے، پیشہ ورانہ نمائشیں، بین الاقوامی تبادلے اور کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔ میری ٹائم مرحلے میں ٹیکٹیکل مشقیں اور میری ٹائم سیکیورٹی مشقیں شامل ہوں گی، جن میں انسداد قزاقی اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، سرچ اینڈ ریسکیو مشقیں اور لائیو فائر مشقیں شامل ہیں۔ 60 سے زائد ممالک کے بحری اور ہوائی جہاز، اسپیشل آپریشنز فورسز اور مبصرین ان مشقوں میں شامل ہو رہے ہیں۔پاکستانی مسلح افواج کی دعوت پر    چینی بحریہ کے جنگی جہاز باؤتو اور گاؤیوہو  ان  کثیر القومی مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پیس 2025 کے زیر اہتمام  پہلا “پیس ڈائیلاگ” بھی منعقد ہوا ، جس میں شریک ممالک کی بحری افواج، کوسٹ گارڈز اور دفاعی افواج کے رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ابھرتے ہوئے سمندری چیلنجوں کے جدید حل فراہم  کئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف جنرل سٹاف، فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع جمہوریہ تاجکستان میجر جنرل سیدزودا بوبوجان عبدالقادر نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور باہمی سٹرٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنمائوں نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی۔ میجر جنرل سیدزودا بوبوجان عبدالقادر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر مہمان شخصیت کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو 
  • پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس سے تاجکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق
  • پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن
  • غزہ کے لیے امداد لے جانے والے جہاز “حنظلہ” سے رابطہ منقطع، اسرائیلی ڈرون حملے کا خدشہ
  • خوراکی تحفظ کے فروغ کے لیے ایتھوپیا اور پاکستان میں تعاون کا آغاز
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم
  • پاکستان کا عالمی انڈر 19 والی بال چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط