عوامی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے پر ملک ٹوٹا مگر ہم نے سبق نہیں سیکھا، جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
عوامی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے پر ملک ٹوٹا مگر ہم نے سبق نہیں سیکھا، جے یو آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے پر ملک ٹوٹا مگر ہم نے سبق نہیں سیکھا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ تسلسل کے ساتھ دھاندلی زدہ انتخابات نے پاکستان کے امن اور معیشت کو تباہ کردیا۔ دوست ممالک سے بھیک مانگ کر گزارہ کرتے کرتے دہائیاں گزر گئیں لیکن قوم اب تک نان شبینہ کی محتاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی انتخابات نے جمہوریت کو کمزور کردیا ہے۔ 2018 کے بعد 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈز توڑ دیے گئے۔ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے پر ملک دو لخت ہوا لیکن ہم نے سبق نہیں سیکھا۔اسلم غوری نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومتوں نے ملک کی معیشت اور امن کو برباد کر دیا۔ دھاندلی کی پیدوار حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے اور بیرونی قوتیں دبا میں رکھتی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کا واضح موقف ہے کہ جب تک صاف شفاف انتخابات نہیں ہوتے ،امن ،ترقی اور جمہوریت خواب ہی رہیں گے۔ جے یو آئی سمجھتی ہے کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،مداخلت سے ادارے کمزور ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تسلیم نہ کرنے پر ملک ہم نے سبق نہیں سیکھا عوامی مینڈیٹ جے یو آئی کہا کہ
پڑھیں:
جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ جاپان فی الحال فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔
جاپانی اخبار کی ایک رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیاہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کرےگا۔
رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق جاپانی وزیراعظم یو این کےفلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا مؤقف امریکا اور اسرائیل کے قریب ہے۔
واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ،بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Post Views: 3