کراچی: ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز
کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری میں اے وی سی سی پولیس نے بنگلے پرچھاپا مارا، جہاں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلے سے ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، بنگلے کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے، گھر سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے گھر کے اطراف کی لائٹیں بند کر دی ہیں، بکتر بند بھی پہنچ گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔