غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے کا مقصد نیتن یاہو کو بچانا ہے، ایھود باراک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صیہونی وزیراعظم سے اپنی ایک ملاقات میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل جائیں اور اس پٹی کا قبضہ امریکہ کے سپرد کر دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیراعظم "ایهود باراک" نے غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" سیاسی بحران میں پھنسے "نتین یاہو" کو بچانے کے لئے، غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ملاقات میں یہ متنازعہ منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے تمام باشندے اس پٹی سے نکل جائیں اور اس پٹی کا قبضہ امریکہ کے سپرد کر دیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کے اس بیان کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ دنیا کے اکثر ممالک نے اس منصوبے کو ناقابل عمل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔