صدر مملکت آصف علی زرداری کادورہ چین مکمل، وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔
صدر آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے کے بعد کراچی پہنچے ہیں۔ دورہ چین کے دوران صدر مملکت نے میزبان ہم منصب صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں نوویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن جامع اور پائیدار ترقی ہے، آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قطر میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ اجلاس سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے لیے عزم کا اظہار کرتا ہے، ہم ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں سماجی ہم آہنگی، مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کا احترام ہو۔
آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) 90 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مالی امداد، صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے، ہمیں فخر ہے کہ یہ پروگرام دنیا بھر میں مثالی سماجی تحفظ کا ماڈل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سماجی ترقی کے لیے منصفانہ، جامع اور متوازن عالمی مالیاتی نظام ناگزیر ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری یہ بھی کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کے منافی ہے۔