پولیس ،وکلاءتنازع کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،سلیم میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے وکلاءاور پولیس کے درمیان تنازع کے نتیجے میں شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں عوامی مفاد کو نقصان پہنچا کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں
بھی اختلافات اور تنازعات پیدا ہوتے ہیں، مگر وہاں کے ادارے اور قیادت عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے پرُ اَمن حل نکالتے ہیںکیونکہ اختلافات کو دشمنی میں بدلنے کے بجائے، اُنہیں پرُ اَمن طریقے سے حل کرنا دانشمندی ہے اور ایسے واقعات سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ عام شہریوں کی روزمرہ زندگی بھی مفلوج ہو جاتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران احتجاج کی وجہ سے مسلسل ٹریفک جام کے باعث تاجر برادری کو شدید نقصان اُٹھانا پڑا، جبکہ شہر میں غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوا۔ سیکڑوں ٹرک جن میں تازہ سبزیاں، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ موجود تھیں، ہائی وے پر پھنسے رہے اور اُن ٹرکوں میں سے اجناس کی بوریاں بھی چوری کی گئی جس کا نقصان بزنس کمیونٹی کو الگ برداشت کرنا پڑے گا۔ اس ساری صورتحال میں عام شہری اور کاروباری برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جبکہ ملک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچا۔ ہم حکومتِ سندھ اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اِس معاملے کی شفاف اور غیرجانبدار جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں اور ایسے واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔ تمام متعلقہ فریقین بشمول وکلاءبرادری، پولیس اور انتظامیہ کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا تاکہ آئندہ ایسی صورتِ حال سے بچا جا سکے۔ مزید برآں، ہم متعلقہ حکومتی اداروں، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تاجر برادری کے نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ مل بیٹھ کر ایسے واقعات کے مستقل حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا۔
ایک بیان میں آئی جی سندھ نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا اس کی موٹر سائیکل بند کرکے ہیلمٹ لانے کا کہا جائے گا، چاہتے ہیں ٹریفک پولیس عوام دوست ہو۔
آئی جی سندھ نے ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے کہا کہ 400 ڈاکووں کوگرفتارکیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہوکر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا، کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے، کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے اورکارروائیاں بھی ہورہی ہیں۔