مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی عمرایوب آفر،کی ہی نہیں ترجمان قومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے سپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہو گیا، اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے حکومت کے ارادے اور نیت ٹھیک نہیں، سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی، سپیکر قومی اسمبلی نے صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں۔ مذاکرات کی باضابطہ دعوت تب دی جائے گی جب حکومت یا اپوزیشن کی جانب سے انہیں خود درخواست کی جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن کلیئر کی تھی، انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کے لیے کھلے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی مذاکرات کی
پڑھیں:
عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات کے ساتھ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے لہٰذا پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق اور پھر بکنگ کرائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔