ماورا حسین کی شادی کے بعد بھارتی سنیما میں دھماکے دار ری انٹری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کردیا گیا۔
فلم نے ریلیز ہوتے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔ ریلیز سے قبل فلم کے 88 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے، فلم نے اوپننگ پر سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
2016 میں پہلی بار ریلیز ہونے والی اس فلم نے کُل 8 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا، تاہم اب 7 فروری کو دوبارہ ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف 2 دنوں میں 9 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
5 فروری 2016ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ رینا رائے کی 1982ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ کا ری میک تھی، اس فلم کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا میں کی گئی تھی۔
اس فلم میں ماورا نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو سادہ اور پڑھاکو تو ہے لیکن پیار اور محبت کے معاملے میں اس کی قسمت اچھی نہیں۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ماورا کی زندگی میں اس وقت تبدیلی آئی جب ان کی زندگی میں اندر نام کا ایک لڑکا آتا ہے جس کا کردار اداکار ہرش وردھن رانے نے ادا کیا تھا۔
فلم ’صنم تیری قسم‘ میں اداکارہ ماورا حسین کی جاندار اداکاری کے باعث انہیں آج بھی اس فلم کے باعث پہچانا جاتا ہے جبکہ بھارت سے باہر بسنے والے کئی بالی ووڈ پرستار یہ سمجھتے ہیں کہ ماورا حسین شاید بھارتی اداکارہ ہیں۔
ماضی کی طرح اس بار بھی ماورا حسین کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماورا حسین کی صنم تیری قسم اس فلم فلم نے
پڑھیں:
60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کے ملوث ہونے کا انکشاف
بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔
ان دنوں راج کندرا اور اداکارہ شلپا شیٹی 60 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، یہ مقدمہ ان کی سابقہ کمپنی کا ہے جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔
اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کر رہی ہے جس میں اب نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ کمپنی کے جمع شدہ فنڈز کا ایک بڑا حصہ بنائی جانے والی فلموں اور دیگر پراجیکٹس کی تشہیری مہم پر خرچ کیا گیا، جس میں تقریباً 20 کروڑ بھارتی روپے پروموشن اور دیگر اخراجات پر خرچ کیے گئے۔
راج کندرا نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا بھی ان پروموشنز کا حصہ تھیں جس کو ادائیگیاں کی گئی تھیں۔ راج نے پروموشنز کی تصاویر بھی بطور ثبوت دکھائی ہیں۔
تاہم اس بات کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ بپاشا اور نیہا کو یہ ادائیگیاں واقعی ہوئیں یا یہ دوںوں بھی کمپنی کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے آگاہ تھیں اور اس کا حصہ تھیں۔