برطانیہ کے وزیرِ صحت اینڈریوگیون کو سوشل میڈیا پر ایک ضعیف خاتون سے متعلق ہتک آمیز تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون نے ایک ضعیف خاتون اپنے ایک مسئلے کو حل کرنے کا بار بار مطالبہ کر رہی تھیں۔

جس پر برطانوی وزیرِ صحت اینڈریو گیون نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کیا کہ امید ہے، خاتون اگلے انتخابات سے قبل دنیا  میں نہیں ہوں گی۔

اس نامناسب کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا تھا۔

عوامی دباؤ پر برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ میں انتہائی شرمندہ ہوں اگر میرے ریمارکس سے کسی کوتکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔

جس پر ایکشن لیتے ہوئے برطانوی حکومت نے اپنے وزیر صحت کو برطرف کردیا جب کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا

پشاور:

خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

پشاور کی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے کہا کہ تفتیشی شعبے میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کیس کی غیر جانب دارانہ اور بروقت تفتیش ہوگی تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

ایس ایس پی عائشہ گل نے کہا کہ عوام کو انصاف دلانے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چارج سنبھال لیا
  • برطانوی شاہی خاندان کا ونزر کاسل میں ٹرمپ کے اعزاز میں شاندار عشائیہ
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • اسرائیلی جارحیت سے صرف خون ریزی میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ
  • نیپال: روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب
  • روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، نیپال
  • برطانیہ میں کسی کو رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا: کیئر اسٹارمر
  •  امریکاکے ساتھ جوہری توانائی کا  سنہری دور تعمیر کر رہے ہیں‘ برطانیہ