بیوروکریسی کی خفیہ نگرانی؛ امیرِ دبئی نے بہترین اور بد ترین سرکاری اداروں کے ناموں کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور امیرِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے خفیہ نگرانی کے بعد بہترین اور بدترین تین سرکاری اداروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امیرِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کارکردگی کی بنیاد پر گزشتہ سال کے بہترین اور بدترین سرکاری اداروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
محکمۂ انصاف، محکمۂ خارجہ، محکمۂ توانائی اور انفرا اسٹرکچر کو بہترین سرکاری ادارے جب کہ پینشن اتھارٹی، امارات پوسٹ اور وزارتِ کھیل کو بدترین سرکاری ادارے قرار دیا گیا۔
ان درجہ بندیوں کا اعلان کرتے ہوئے دبئی کے حکمران نے کہا کہ ہم نے سرکاری اداروں میں بہتر خدمات، اعلیٰ کارکردگی اور لوگوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے ایک جائزہ شروع کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بہترین سرکاری محکمے قرار دیئے گئے اداروں میں بیوروکریسی کا مقابلہ کرنے کی اپنی کوششوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
شیخ محمد بن راشد نے بری کارکردگی دکھانے والے سرکاری اداروں سے کہا کہ بیوروکریسی کے برسوں سے بنائے گئے خراب نظام کو چند ہی دنوں میں جرات مندانہ اور فوری فیصلوں سے بدلا جا سکتا ہے۔
دبئی کے حکمراں نے کہا کہ سرکاری بیوروکریسی سادہ چیزوں کو پیچیدہ بنا دیتی ہیں، کاغذی کارروائی پر توجہ کے بجائے خدمات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیاگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
مزید :