وزیراعظم 10 فروری کو ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے یو اے ای جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 10،11 فروری کو 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔
اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ملک کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔
چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شبیر مرچنٹ نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کو پاک امارات تجارتی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت دی جائے گی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عالمی رہنماؤں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔
دبئیروزگار کے لیے متحدہ عرب امارات جانے والے.
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات باہمی اعتماد، بھائی چارے اور تعاون پر مبنی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات پاکستان اور شہباز شریف کے درمیان یو اے ای کریں گے
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔