بھارتی ریاست منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے ریاست میں نسلی تشدد کے قریباً 2 سال بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے آج ہونے والی ملاقات کے بعد بی جے پی سے تعلق رکھنے والے این بیرین سنگھ نے اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا جسے قبول کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، ’تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں رہا‘

منی پور میں تشدد کے حوالے سے مسلسل اپوزیشن جماعتیں مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی بی جے پی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنارہی تھیں۔

این بیرین سنگھ نے اس سے پہلے 2024 کے آخر میں ریاست میں نسلی تشدد کے بارے میں ریاست کے عوام سے معافی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ پورا سال انتہائی خراب رہا۔

این بیرین‌ سنگھ ریاست میں پچھلے ڈیڑھ سال سے منی پور میں جاری تشدد کے باعث دباؤ کا سامنا کررہے تھے۔

این بیرین سنگھ نے ریاستی گورنر اجے کمار بھلا کو پیش کیے گئے اپنے استعفے میں گورنر سے منی پور کی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور ریاست کی سیکیورٹی کے لیے مرکزی حکومت سے ضروری اقدامات کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں ریاست کے استحکام اور سیکیورٹی سے متعلق پانچ اہم مطالبات بھی مرکزی حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کی تاریخی اور ثقافتی یکجہتی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

این بیرین سنگھ کے استعفیٰ پر کانگریس کا ردعمل

کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ این بیرین سنگھ نے دیر سے استعفیٰ دیا۔

اُدت راج نے کہاکہ جب درست وقت پر ہم وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے تھے تب نہیں ہٹایا گیا، اب تو دونوں برادریوں کے درمیان ہمیشہ کے لیے دراڑ پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں منی پور میں 249 گرجا گھر نذر آتش، فسادات کے پیچھے کس کا ہاتھ ؟

منی پور تشدد میں کتنے لوگ مارے گئے؟

مئی 2023 میں منی پور میں نسلی تشدد پھوٹنے کے بعد سے اب تک 250 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews استعفی بھارتی ریاست بی جے پی کانگریس مرکزی حکومت منی پور وزیراعلیٰ بیرین سنگھ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استعفی بھارتی ریاست بی جے پی کانگریس مرکزی حکومت منی پور وزیراعلی بیرین سنگھ وی نیوز بیرین سنگھ نے بھارتی ریاست منی پور میں تشدد کے

پڑھیں:

 اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ 

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔

ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘

خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • آریان کی کیمرے سے شاہ رخ خان کی پاپرازی کے ساتھ دلکش تصاویر وائرل
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
  • الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  • پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ
  • بھارت: کیرالا میں دماغ کھانے والے امیبا سے عوام میں دہشت
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  •  اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟ 
  • بھارتی ریاست کیرالہ میں 2 نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد، ملزم محبوبہ نکلی