لاہور؛ پولیس اہلکار کی خاتون سے دست درازی کی کوشش، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:
تھانہ مناواں میں پولیس اہلکار نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس پر واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس اہلکار نے بھاگنے کی کوشش میں شہری ساجد پر فائرنگ بھی کر دی، زخمی ساجد کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں نامزد ملزم امجد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث گرفتار اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات ہے، پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اہلکار کے خلاف سخت سے سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اہلکار کی قانون کی خلاف ورزی پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتی ہے، محکمے میں موجود کالی بھیڑوں سے پولیس فورس کا کوئی تعلق نہیں، کڑی ڈیوٹی کرنے والی فورس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل پولیس اہلکار کے خلاف
پڑھیں:
کراچی، نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار
کراچی:ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بنگالی پاڑہ میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت فراز اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان بچے کو دوست سے ملوانے کا جھانسہ دے کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ضلعی ترجمان نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے جسمانی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔