امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے وفد کا تاریخی جمرود فورٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پشاور:
امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے 34 رکنی وفد نے پشاور اور ضلع خیبر کا تاریخی دورہ کیا۔
وفد نے جمرود فورٹ اور گردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور کا دورہ کیا اور ان تاریخی مقامات کی اہمیت کا جائزہ لیا۔
وفد نے پشاور اور ضلع خیبر آمد پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور دورے کے انعقاد پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جمرود فورٹ کی تاریخ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، خاص طور پر ہری سنگھ نلوا کے دور حکومت میں اس فورٹ کی حکومتی اہمیت پر تفصیل سے بات کی گئی۔
جمرود فورٹ میں سکھ دور کی یادگاروں کا دورہ کرنے کے بعد وفد نے اسکی حفاظت کے لیے جاری تزین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ اس تاریخی مقام کی دیکھ بھال سے سکھ کمیونٹی کی تاریخی وراثت کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔
اس کے بعد وفد نے گردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔ وفد نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سکھ دور کے تاریخی مقامات کی دعوت دینا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے اس دورے کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔
یہ دورہ سکھ کمیونٹی اور پاکستانی عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سکھ کمیونٹی جمرود فورٹ وفد نے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔