وزیراعلیٰ پنجاب کاسپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سپیشل افرادکیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سپیشل اقدامات کیے ہیں،وزیراعلیٰ کی ہد ا یت پر سپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔سپیشل افراد کی زندگیوں میں آسانی لانے کیلئے وزیراعلیٰ نے سپیشل افراد کو آلات کی فراہمی کیلئے در خو ا ستوں کی وصولی شروع کر دی ہے،پنجاب بھر میں نقل و حمل کی صلاحیت سے محروم سپیشل افراد کوویل چیئر مفت فراہم کی جائے گی ۔ویل چیئر کی فراہمی سے سپیشل افرادکی نقل و حرکت اور رسائی میں آسانی ہوگی ،سماعت سے محروم افراد کوخصوصی آلہ سماعت فراہم کیاجائے گا ،آلہ سماعت فراہم کرنے سے سپیشل افراد کی قوت سماعت اور قوت گوئیائی میں اضافہ ممکن ہوگا ، معاون آلات کے لئے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل adwc.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپیشل افرادکیلئے سپیشل افراد کی فراہمی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے قائد حزب عمر ایوب اور شبلی فراز کی توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی بھی توہینِ عدالت درخواست بھی کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس راجہ انعام امین منھاس کل توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کرینگے۔
عدالتی حکم کے باوجود جیل ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین عدالت درخواستیں دائر کی تھیں۔
درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔