وکی کوشل کو اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کیلئے کان چھدوانا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کو اپنی آنے والی فلم ’چھاوا‘ کے لیے کان چھدوانا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاریخی فلم ’چھاوا‘ جس میں وکی کوشل مراٹھا جنگجو سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں، کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے جوکہ رواں ماہ 14 فروری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)
حال ہی میں وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اس کردار میں ڈھلنے کے لیے انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی ہر فلم کے کردار میں جلد ڈھل جانے کے لیے مشہور وکی کوشل نے انسٹاگرام پر اپنے سخت جم سیشنز کی تصاویر شیئر کیں۔
تاہم مداحوں کی توجہ ایک خاص ویڈیو نے حاصل کر لی، جس میں وکی کوشل کو کان چھدواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جیسے ہی کان چھیدنے والی مشین ان کے کان کی لو میں پیوست ہوئی، وہ درد سے بلبلا اٹھے۔ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ان کے خلوص اور لگن کو سراہا۔
View this post on InstagramA post shared by Maddock Films (@maddockfilms)
وکی کوشل نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ سخت ورزش اور محنت کے ذریعے اپنا وزن 100 کلو تک بڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس سے قبل، ایک انٹرویو میں بھی وکی کوشل نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ’چھاوا‘ میں اپنے کردار کے لیے 25 کلو وزن بڑھایا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کے لیے انہیں باقاعدہ ایکشن کی تربیت حاصل کرنی پڑی اور مہینوں تک ایکشن سیکوئنسز کی مشق کرنی پڑی۔
واضح رہے کہ وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ کی فلم ’چھاوا‘ 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وکی کوشل نے کے لیے
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
کراچی:سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔