لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے، مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید پاکستانی متاثرین کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے، واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
پاکستانی سفارت خانہ طرابلس
???? 03052185882 (واٹس ایپ)
???? +218913870577 (موبائل)
???? +218 91-6425435 (واٹس ایپ)
کرائسس مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ، اسلام آباد
???? 051-9207887
???? [email protected]
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاراچنار میں یوم حسینؑ
تقریب میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، جی پی آئی یونٹ کابینہ علاقائی مشران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم جی پی آئی یونٹ کے زیر اہتمام کراخیلہ بر کلے مسجد میں ایک پُرنور یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، جی پی آئی یونٹ کابینہ علاقائی مشران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔